ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ فلموں میں رومانوی مناظر پر کیا ردعمل دیتی ہیں ،عمران ہاشمی نے بتا دیا

اہلیہ فلموں میں رومانوی مناظر پر کیا ردعمل دیتی ہیں ،عمران ہاشمی نے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے فلموں میں اپنے رومانوی مناظر پر اہلیہ پروین شاہانی کے معترض ہونے کا اعتراف کرلیا۔

عمران ہاشمی، جو ’مرڈر‘، ’زہر‘، ’جنت‘، ’گینگسٹر‘، ’اکثر‘ اور ’راز: دی مسٹری کنٹینیوز‘ جیسی فلموں میں اپنے بولڈ کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں، اپنے کریئر کے آغاز سے ہی ’سیریل کسّر‘ (Serial Kisser) کے لیبل سے پہچانے جاتے رہے ہیں۔

حال ہی میں ان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس ٹیگ سے جان چھڑانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

انٹرویو میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ 'میں نے سمجھ لیا ہے کہ ’سیریل کسّر‘ کا ٹیگ اب میرے ساتھ لازم و ملزوم ہو چکا ہے، یہ ٹیگ میری شناخت بن چکا ہے اور میں اب اس سے جان چھڑانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا'۔

انہوں نے اپنی فلم ’تم ملے‘ سے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں ’تم ملے‘ دیکھ رہا تھا، اور اس میں وہ سین آیا جہاں میں اور سوہا علی خان اکیلے ہوتے ہیں، بظاہر اس سین میں مجھے لڑکی کو کِس کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں میں نہیں کرتا، تو میرے ساتھ بیٹھا ہوا شخص کہتا ہے، عمران! اس فلم میں تم بیمار ہوگئے تھے کیا؟'

عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ 'یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے سلمان خان فلم میں اپنی شرٹ نہ اُتارے، تو لوگ سمجھتے ہیں کچھ چھوٹ گیا ہے'۔

اداکار نے کہا کہ 'ہر فنکار سے ناظرین کو کچھ خاص توقعات ہوتی ہیں، اور میرے معاملے میں ’کِس‘ ایک ایسی چیز ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران ہاشمی نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی کہ ان کی فیملی ان کے اس اسکرین امیج کو کس نظر سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے گھر والے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، میری بیوی اور والد کو یہ اعتراض ہوتا ہے کہ ہر فلم میں میں اتنا 'انٹیمیٹ' کیوں ہوتا ہوں، لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ فیصلے میں نے کیریئر کی پائیداری کے لیے کیے ہیں، اُنہیں شاید یہ پسند نہ ہو، لیکن وہ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں'۔

Ansa Awais

Content Writer