اشرافیہ کی  پندرہ سو ارب روپے سبسڈی ختم کر کے رقم عوام پر خرچ کروں گا، بلاول بھٹو کا لاہور جلسہ میں اعلان

Bilawal Bhutto Zardari, City42, NA127, Pakistan Peoples Party, Town Ship Lahore, Minhaj Ground, PPP Jalsa, Bilawal Jalsa, Election2024, Roti Kapra aor Makan
سورس: X (twitter)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو 1500 ارب روپے سالانہ جو سب سڈیاں دی جا رہی ہیں وہ تمام سبسڈیاں ختم کر کے ساری رقم عوام پر خرچ کروں گا۔

بلاول بھٹو نے یہ اعلان لاہور میں این اے 127 میں ٹاؤن شپ کے علاقہ کی منہاج گراؤنڈ میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے جب روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تو انہوں نے امیروں اور اشرافیہ سے لے کر غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو دیا تھا، تو کیوں نہ ہم بھی آپ عوام کا پیشہ ان سے واپس لیں جو خود امیر ہیں، اشرافیہ کا حصہ ہیں اور انہی کو سبسڈیاں دی جا رہی ہیں۔ اشرافیہ کو سالانہ ایک ہزار پانچ سو ارب روپیہ سب سڈیاں دی جاتی ہیں، ہم وہ سبسڈیاں ان سے واپس لے کر پاکستان کے عوام، لاہور کے نوجوانوں اور مزدوروں پر کیوں نہ خرچ کریں۔ اگر میں وفاق کی 17 فالتو وزارتیں ختم کر دوں تو اس سے 300 ارب روپے بچیں گے، یہ 300 ارب روپے میں آپ عوام پر خرچ کروں گا۔

بلاول بھٹو نے یہ باتیں لاہور میں ٹاؤن شپ کی منہاج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

بلاول بھٹو کا جلسہ جاری ہے، جلسہ میں این اے 127 اور لاہور کے دیگر علاقوں سے عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہے جن میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ میں لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں ۔عوام نے مایوس نہیں ہونا حالات مشکل ضرور ہے ۔مہنگائی بڑھ رہی معاشی بحران ہے ۔سیاسی اور جمہوری بحران ہیں۔دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے۔ جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کو نفرت اور سیاسی بحران سے نکالے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  جو دہشت گرد سر اٹھا رہے وہ سر میں کاٹوں گا ۔

لاہور میرا شہر ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ  لاہور شہر میرا ہے۔لاہور نے بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا۔ لاہور بہادر اور وفادار لوگوں کا شہر ہے۔ ہم 72 شہداء کے قافلے کو ماننے والے ہیں ، تعداد اہمیت نہیں رکھتی۔ پنجاب پر کبھی شہباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کیا جاتا ہے ۔ ہم ملک کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔ کبھی ایک کی باری تو کبھی دوسرے کی باری اب ختم ہو گی۔ میں پاکستان کے دل سے الیکشن لڑ رہا ہوں ۔اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا ہے، ہم اس کو جوڑیں گے ۔جو کہتے ہیں کہ لاہور کیوں آئے ہو،  لاہور تو ہمارا ہے۔ ان کو بتائیں کہ  لاہور پیپلز پارٹی کاہے ۔ قائدِ عوام نے اس شہر لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی ۔ پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے ۔ہم پاکستان کو ان نالائق کے حوالے نہیں کر سکتے ۔

وعدے پورے کروں گا، امیر سے لے کر غریب کو دوں گا

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو وعدہ پورا کر کے دکھاتی ہے۔ میں نے الیکشن کے لئے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے منشور تیار کیا ۔ قائد عوام نے امیروں سے لے کر غریب کو  دیا ۔ اشرافیہ کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اشرافیہ کو سالانہ ایک سو پانچ ارب سبسڈی دی جاتی ہے۔اشرافیہ سے یہ پیسے واپس لے کر عوام کو دونگا ۔ آپ ایک بار پیپلز پارٹی کو موقع دیں۔ پیپلز پارٹی غریب کی جماعت ہے اور رہے گی۔

17 وفاقی وزارتیں ختم کر کے بچنے والا پیسہ آپ کو دوں گا

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی 17  فالتو وزارتوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دوں گا۔ اشرافیہ کی بجائے کسانوں اور مزدوروں پر خرچ کروں گا۔  لاہور کے شہریوں سے پوچھیں کیا ان کا تنخواہ پر گذارا ہوتا ہے۔ مجھے موقع دیں تنخواہیں ڈبل کرونگا، مکان بنا کر دوں گا۔ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلواوں گا۔میری ماں اس دنیا میں نہیں رہی۔مجھے موقع دیں، میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھاؤں گا۔ ہم بینظیر  کسان کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کی مدد کریں گے۔مزدوروں کو بینظیر کارڈ دلواوں گا۔

ووٹ ضائع مت کریں، مسلم لیگ نون کے کارکن آئیں، عزت میں دوں گا

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔ عوام مجھے چار موقعے نہیں ایک موقع دیں۔ میں دسمبر سے عوام میں ہوں۔مجھے میدان اور کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔

میں ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔میں سیاسی کارکنوں کی عزت کرتا ہوں۔جو ووٹ کی عزت کا دعویدار ہے، میں اس کے کارکنوں سے مخاطب ہوں

میں ن لیگ کے ووٹرز کی عزت کرتا ہوں۔وہ میرے ساتھ آئیں، ان کو اور ان کے ووٹ کو عزت میں دوں گا۔ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مخاطب ہوں۔ سیاسی مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں۔میں ن لیگ کے ظلم سے گذرا ہوں۔ سیاسی کارکن میرا ساتھ دیں، ووٹ کو عزت میں دلواؤں گا۔یہ اپنا نظریہ بدل سکتے ہیں ہم نہیں بدلتے ۔ ووٹ کی عزت کے نعرہ کی خاطر ظلم ہم نے برداشت کئے 

خواتین کے لئے

بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہم خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے تاکہ اپنا کاروبار کر سکیں۔ 

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم بنے تو یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دسمبر سے منشور ہاتھ میں لئے ملک میں گھوم رہا ہوں ۔میں سیاست میں تیس سال سے گزر رہا ہوں ۔

بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بار ہا کہا سیاست کرو ۔

بانی پی ٹی آئی کو کہا ماؤں بہنوں کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں۔ن لیگ کا سیاسی انتقام ظلم دیکھا ہے ۔ بی بی کی حکومت آئی پہلے دن کہا سیاسی قیدیوں کو رہا کرو۔ میں

غدار کا فتویٰ لگانے والے کی سیاست ختم کروں گا۔ سیاست میں اختلاف ہوتے ہیں مگر دشمنی نہیں ہوتی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طاہر القادری سے درخواست کروں گا آپ کی پاکستان کی سیاست میں ضرور ت ہے ۔

آصفہ بھٹو کی لاہور کے جلسہ میں شرکت

آصفہ بھٹو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ این اے 127 لاہور کے جلسہ عام میں پہنچیں۔ وہ جلسہ گاہ میں آئیں تو عوام نے پرجوش انداز سے ان کا استقبال کیا۔ جیالے "بھٹو دے نعرے وجن گے" کے نعرے لگاتے رہے۔