شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

 شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے M 1, پشاور سے اسلام آباد تک، موٹروے M -2, اسلام آباد سے بلکسر تک، ہزارہ موٹروے برہان سے جاری کس تک جبکہ  موٹروے M -14, حکلہ سے یارک تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔