پاپ کارن کھاتے بل ڈاگ کی ویڈیو وائرل

 پاپ کارن کھاتے بل ڈاگ کی ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بل ڈاگ کا تعلق کتے کی ایک نسل سے ہے جو اپنی چہرے کی دہشت کی وجہ سے کافی مقبول ہے، دیکھنے میں یہ کتا جتنا خوفناک لگتا ہے اس کی آواز  بھی اتنی ہی زور دار ہوتی ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک بل ڈاگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خوفناک لگنے کے بجائے معصوم اور  پیارا لگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بل ڈاگ کو اس کے مالک کی جانب سے ایک ہُڈی یعنی جیکٹ پہنائی گئی ہے اور اس میں پاپ کارن بھرے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی نسل کا یہ بل ڈاگ پاپ کارن کو مزے لے کر کھا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بل ڈاگ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور کتے پر پیار نچھاور کیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer