پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

 پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے لاہور کے 28 سمیت 156 ترقی پانے والے انسپکٹرز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے 156 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر کی زیرصدارت سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خرم علی شاہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 680 سب انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے، کوائف مکمل ہونے والوں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اگلے ماہ انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے اجلاس بلایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے سب انسپکٹر سے انسپکٹرز کو گریڈ سولہ میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔