ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ 

اجلاس میں ملکی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فارن ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ فارن ایوارڈ "ترکیہ آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ" آرمی چیف کو عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ 

اجلاس میں ڈی جی فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ لبنی فارق کی  ایک سال کی توسیع کی منظوری لی جائے گی، اس کے علاوہ فیڈرل انسپکٹر ڈرگز کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن ایکسپلوسوو رولز 2010  میں ترامیم کی سمری بھی منظوری کیلیے پیش ہو گی۔ 

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ہو گی، اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔