ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار

 ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ،ترجمان پنجاب حکومت کاکہنا ہے کہ ماہرین کی مشاورت کے بعد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی

میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بزدار حکومت کا اہم اقدام،  وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پالیسی کا مقصد نوجوان میڈیا ایکسپرٹس اور صحافیوں کو مین سٹریم میں لانا ہے،  پنجاب حکومت میڈیا کو حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون گردانتی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ مثبت معاشرتی رویوں کی ترویج میں شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے،   پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے حکومتی ویژن کی عملی تصویر ہے،   پہلی دفعہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ولاگرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے، پالیسی کا ڈرافٹ تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا ماہرین کو بھیجا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ   فیصلہ سازی میں عوامی تجاویز جاننے کے لیے یہ ڈرافٹ ویب سائٹ پر بھی موجود ہے،  ماہرین کی مشاورت کے بعد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔