پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی پیر حمید الدین سیالوی کی عیادت

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی پیر حمید الدین سیالوی کی عیادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ،  پیر حمید الدین سیالوی کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج پیر حمیدالدین سیالوی کی عیادت کی، اور انہیں عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کا پیغام بھی دیا۔

جہانگیر ترین نے پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی سے بھی ملاقات کی۔ قاسم سیالوی اور پیر حمید الدین کے معالج نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پیر حمید الدین تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں۔ تاہم انہیں ابھی ہسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا۔