ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی سے ان کے صاحبزادے ہالار وسان اب ان کی جگہ الیکشن لڑیں گے۔
کوٹ ڈیجی میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے انہیں ٹکٹ دی تو این اے 202 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرواؤں گا۔
آئندہ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں کو کچھ عمران خان کیلئے ہوا وہی اب نواز شریف کیلئے ہورہا ہے، ہر پارٹی کو آزاد اور شفاف الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ ملنا چاہیئے۔ آئندہ عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، ہر پارٹی سیٹیں لے پائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا جبکہ پارٹی کیخلاف اتحاد سامنے آتے رہیں گے۔