ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا فیصلہ 

ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا ہائیڈروپونک ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا فیصلہ، ٹیکنالوجی کے تحت مٹی کے بغیر سبزیوں وپھلوں کی کاشت ہوسکے گی جبکہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی انٹرنشپ پروگرام بھی شروع کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے نے ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی پر انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کردیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے انوائرمنٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کے پہلے بیچ کی تربیت شروع کردی گئی۔ ایڈوائزرحمید اللہ ملک نے طالبات کو لیکچردیا اور بتایا کہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے خاص قسم کی سبزیوں اور پھلوں کی کاشت مکمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص قسم کی سبزیاں اور پھلوں کی کاشت میں صرف پانی ہی استعمال ہوتا ہے۔ کریلا، ٹماٹر، پالک، میتھی، کھیرا، دھنیا پودینہ اور مرچ کی کاشت ہوسکتی ہے جبکہ پھلوں میں اسٹابری، تربوز اور خربوزہ کی کاشت ہوسکتی ہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے استعمال سے مہنگائی کے دور میں ہر کوئی خود کفیل ہوسکتا ہے جبکہ فلڈز اور ناگہانی آفت میں ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی خوراک کی قلت سے بچاسکتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چھت یا گھر کے لان میں ضرورت کی سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں اور ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے ماحول بھی صاف ہوگا۔

واضح رہے ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی میں نیوٹرینٹ، ڈرپ ٹیکنالوجی، ایروپونک اور ڈیپ واٹر کلچر کے تحت بھی سبزیوں اور پھلوں کی کاشت مکمن ہے۔