ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک

کاہنہ: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو نشاندہی کے لیے لیجایا جارہا تھا ، اس دوران ملزم  کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ، کراس فائرنگ میں ملزم شوکت ہلاک ہوگیا۔

 پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔