لاہور میں پولیس کی کارروائیاں، 3 ڈاکوگرفتار

لاہور میں پولیس کی کارروائیاں، 3 ڈاکوگرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں مختلف کارروائیوں میں پولیس نے ایک زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈولفن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ جوہر ٹاؤن میں واردات کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکو بھی پکڑے گئے۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق رائیونڈ میں پولیس ریسپانڈ یونٹ نے سنیپ چیکنگ کے دوران 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی اور دو فرار ہو گئے۔

دوسری طرف ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرکے آفس میں واردات کرکے فرار ہونے والے دو  ڈاکو ، ستو کتلہ کے قریب پکڑے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer