میاں فیملی کی پریشانی میں اضافہ، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

میاں فیملی کی پریشانی میں اضافہ، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اوران کے بیٹوں کے خلاف ایک نئے کیس کا اضافہ، ایف آئی اے نے شریف گروپ ماڈل ٹاؤن کےخلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنک جرائم کورٹ پنجاب کے جج منیراحمد جوئیہ نے ایف آئی اے کی طرف سے انکوائری کے بعد شریف گروپ ماڈل ٹاؤن کیس میں شہباز شریف،سلمان اور حمزہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں 9 افراد کی عبوری ضمانتیں پانچ دسمبر تک منظور کرتے ہوے ایف ائی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ 
عدالت میں جن نوافراد نے ضمانتیں دائر کیں ان میں اظہر عباس،حضرحیات ناصر،اقرار حسین،محمد انور،محمد،اسلم،محمد توقیرالدین،ظفراقبال انجم،تنویرالحق اور محمد یاسین شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل بھی میاں فیملی کیخلاف نیب ، ایف آئی اے وغیرہ کی جانب سے متعدد مقدمات درج ہیں اور انکوائریاں ہو رہی ہیں۔نیب دو سال سے زائد عرصہ کی تحقیقات کے باوجود مقدمات کو منتقی انجام نہیں پہنچا سکی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر اور انکی فیملی کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام کی بنا پر قائم کئے گئے جن میں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔