مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرنوالہ سمیت 4 شہروں سے 7 دہشت گردگرفتار کیے گئے ہیں، دہشتگردوں کو ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی،گوجرانوالہ اور ساہیوال سے گرفتارکیا گی, دہشت گرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانےکا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔