بغیر ماسک ڈرائیونگ : ایک ہی روز  میں7 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان

traffic police
کیپشن: traffic police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وبا کے پیش نظر ماسک نہ استعمال کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں کورونا وبا میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے والے قانون کی گرفت میں آگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 7 ہزار 4 گاڑیوں کےچالان کر دیے۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 26 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے، مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار 710 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 ہزار 404 اور دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 306 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 101 بسوں کو بند کیا گیا۔ کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 99 ہزار 249 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں  کوروناوبا کے باعث131افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 880391 ہوگئی۔این سی او سی کےمطابق  ملک بھر میں کورونا کے باعث جان بحق ہونے والوں کی تعداد 19987 تک پہنچ گئی۔