کورونا کے وار جاری،131افراد جان کی بازی ہارگئے

covid19
کیپشن: covid19
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں  کوروناوبا کے وار جاری،131افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کےمطابق   ملک بھر میں  کوروناوبا  سے  گزشتہ 24گھنٹوں میں131افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی ،ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 804،122 ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 880391 ہوگئی۔این سی او سی کےمطابق  ملک بھر میں کورونا کے باعث جان بحق ہونے والوں کی تعداد 19987 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے باعث جاں  بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4854 ، پنجاب میں کورونا کے باعث جاں  بحق افراد کی مجموعی تعداد 9640 ہوگئی،خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں  بحق افراد کی مجموعی تعداد 3855  اور اسلام آباد میں کورونا کے باعث جاں  بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 740 ہوگئی۔بلوچستان میں270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث جاں  بحق افراد کی مجموعی تعداد 521 ہوگئی۔ این سی او سی کےمطابق  اب تک ملک بھر میں کورونا کے 12603469 مجموعی ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔

  لاہور میں کورونا سے مزید 27 اموات رپورٹ، 483 نئے مریض داخل جبکہ  ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 692 مریض  زیرعلاج ہیں۔ شہر کےمختلف ہسپتالوں میں 427 کورونا کے کنفرم اور 265 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، 183 مریضوں کی حالت تشویشناک جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج  ہیں ۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے کورونا آئی سی یوز کے 59 فیصد بیڈز پر کورونا کےمریض  موجود،ہائی ڈپنڈنسی یونٹس کے 26 فیصد بیڈز پرمریض  زیر علاج ہیں۔