ایف آئی اے کی گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے نے بڑی کاروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی بٹ، زاہد وسیم ، مقرب حسین اور کاشف علی عرف سلیم شامل ہیں ،ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم محمد علی بٹ نے شہری کو غیر قانونی طور پر ملازمت کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ملزم زاہد وسیم نے شہری کو غیر قانونی طور پر دوبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے بٹورے۔ ملزم مقرب سال 2020 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا، ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر اٹلی براستہ ترکی و ایران بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم کاشف علی نے شہری کو آسٹریا بغرض ملازمت بھجوانے کے لیے 8 لاکھ بٹورے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔