سٹی42: ریلوے حکام نے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا عید الفطر کے موقع پر 4عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ،سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پہ کرائے کم کریں گے۔