ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایران کے مغربی علاقے میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے باعث لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ کرمانشاہ کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے تہران یونیورسٹی کے ایرانی سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوزران کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر (5 میل) ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز کوزران سے تقریباً 17 کلومیٹر اور صوبائی دارالحکومت کرمانشاہ سے لگ بھگ 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ احتیاطی طور پر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔