پھل سرکاری قیمت سے بھی مزید مہنگا فروخت کیے جانے لگا

پھل سرکاری قیمت سے بھی مزید مہنگا فروخت کیے جانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ برقرار ، سرکاری نرح کچھ اور جبکہ اوپن مارکیٹ میں من مانی قیمت وصول کی جانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق پھل خریدنا غریب اعوام کیلئے خواب بننے لگا ہے، مہنگے پھل مزید مہنگے ہو نے لگے۔ سیب کالا کولو سرکاری قیمت 290 روپے کلو مقرر جبکہ 400 کلو تک فروخت ہونے لگے ،کیلا150 کی بجائے 200 روپے درجن، انار 620 کی بجائے 950 روپے کلو، امردو 130 کی بجائے 160 روپے کلو، کنو175 روپے کی بجائے 320 روپے درجن ملنے لگے۔ 

دوسری جانب پپیتا 200 کی بجائے 300 روپے کلو، کھجور ایرانی چارسو 80 کی بجائے 600 روپے کلو ملنے لگی۔