ورلڈ الیون کے اراکین کو بھی لاہور پسند آگیا

ورلڈ الیون کے اراکین کو بھی لاہور پسند آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامر رضا: کپتان روڈرک کہتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں کھیلنے آئے ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ ہاکی لیگ کے دروازے غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھول دیئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی ہاکی ٹیم کے مابین  دوسرامیچ اتوار کے روز کھیلا جانا ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور نے سٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ہفتے کی شام کو ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے سپانسر اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ میڈیا کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد نے ہاکی لیگ کے دروازے کھول دیئے ہیں

غیرملکی مہمانوں نے بھی لاہورکی تعریف کی اورکہا کہ وہ ہاکی کے گھر اوردنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں ہاکی کھیلنے آئے ہیں۔ اس سے پاکستان میں ہاکی کے بند دروازے کھلیں گے۔

اس ایونٹ کو پی ٹی سی ایل سپانسر کررہا ہے جس کی ڈائریکٹر کارپوریٹ کیمونیکیشن فریحہ شاہ کاکہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ اس لیے مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا

ورلڈ الیون کی آمد سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ اگر فیڈریشن ہاکی لیگ کرانے میں کامیاب ہوگئی تو قومی کھیل کو بحال کرایا جاسکتا ہے۔