پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکامعاملہ، کابینہ کا توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکامعاملہ، کابینہ کا توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکے معاملے پر کابینہ نے توانائی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیرکا معاملہ زیرغورآئے گا، پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے ،حکومت ایران کےاربوں ڈالرز کےجرمانے سےبچنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، پاکستان ny آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کرنےکافیصلہ کیا ہے۔  منصوبےکےتحت80 کلومیٹر حصے پرتعمیراتی کام شروع کیا جائےگا، 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

 پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں80کلومیٹر منصوبے پر15کروڑ80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ،منصوبےکیلئےفنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کئے جائیں گے۔