ویب ڈیسک: بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان نندا موری تراکا رتنا سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کئی دنوں میں اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بھارتی فلم RRR کے سپر اسٹار ننداموری تراکا رما راؤ جونیئر کے کزن اداکار ننداموری تراکا رتنا کو 27 جنوری کو ضلع چھتور میں ایک سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ بنگلورو کے اسپتال میں داخل تھے۔تاہم ہفتے کو اداکار اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔تیلگو سنیما کی کئی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتنا نے 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔