لاہور کے تعلیمی منصوبوں کا مستقبل خطرے میں

 لاہور کے تعلیمی منصوبوں کا مستقبل خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) شہر کے تعلیمی منصوبوں کا مستقبل خطرے میں، مزید 11 کروڑ روپے دیگر اضلاع کو منتقل کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فنڈز سرگودھا، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو دے دیئے گئے، اس سے قبل فنڈز شہر میں موبائل سکول، اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے نکالے گئے تھے جبکہ طلبا کے لیے مختص بجٹ میں سے بھی تعلیمی اداروں اور سکول ایجوکیشن کا بجٹ نکالا گیا تھا, ایسے پروگرامز جن پر ابھی تک کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ان سے بجٹ واپس لیا جارہا ہے، تاکہ انہیں دیگر منصوبوں پر بروقت خرچ کر کے لیپس ہونے سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے کئی ایسے پروگرامز پر لاہور ایجوکیشن اتھارٹی اور قائد اعظم اکیڈمی کو بجٹ دیا گیا تھا جنہیں مختلف پروگراموں کے لیے خرچ کیا جانا تھا، مگر مؤثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی نہ ہونے سے یہ فنڈز واپس لیے گئے ہیں۔

ادھر پنجاب حکومت نے صوبائی اداروں سے نہ استعمال ہونے والے فنڈز بھی واپس مانگ لیے، تمام صوبائی محکموں کو ایک ہفتے کاوقت دے دیا گیا، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 337 ارب روپے روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا  لیکن صوبائی اداروں کی جانب سے فنڈ کا استعمال سست روی کا شکارہے۔

Sughra Afzal

Content Writer