ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل دہلا دینے والا واقعہ،سگی بہن نے اپنے کانسٹیبل بھائی کو قتل کردیا

sua aasal
کیپشن: Constable dead body
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)خون سفید ہوگیا،صوئے آصل پنڈ میں سگی بہن نے اپنے بھائی کانسٹیبل کو قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ اور اسکا والد کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل محمد یوسف کا بہن اللہ رکھی کے ساتھ صوئے آصل میں 5 مرلہ گھر کا تنازعہ چل رہاتھا،اللہ رکھی اور اس کا والد متنازعہ گھر میں رہائش پذیر تھے۔کانسٹیبل یوسف آج متنازعہ گھر میں آیا،جہاں بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی ۔

اس دوران اللہ رکھی نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی یوسف کے سر پر دے مارا،زخمی یوسف کو نجی ہسپتال علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزمہ اللہ رکھی اور اس کے باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق مقتول کانسٹیبل یوسف چار بچوں کا باپ تھا،ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔