ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا تھا،مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا تھا،مولانا فضل الرحمان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے صدر اور امیرِ جمعیت علمائے پاکستان مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے بندوق اور اب ہتھوڑے کے سامنے مذاکرات کا کہا جا رہا ہے، کب تک اس طرح گمراہ کیا جاتا رہے گا۔

 میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس عدالت پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا ہے اس کے سامنے کیوں پیش ہوں، سپریم کورٹ عمران خان کو سیاست کے لیے اہل بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے امیر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کو اس کا اہل نہیں سمجتھے ہیں کہ ان کے ساتھ بات چیت کریں، سپریم کورٹ فریق بن چکی ہے اور 14 مئی میں پھنسی ہوئی ہے۔ عدالت اب کیوں راستہ مانگ رہی ہے۔

  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس آپ معزز کرسی پر بیٹھ کر ہمیں زلیل کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کو لچک پیدا کرنی چاہیے، جب عمرن خان کے لیے لچک پیدا ہوسکتی ہے تو ہمارے لیے کیوں نہیں۔

  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ ہمیں بُلا سکتی ہے تو کسی کو بھی بُلا سکتی ہے، پہلے ہمیں بندوق کے اور آج ہتھوڑے کے سامنے مذاکرات کا کہا جارہا ہے، آخر کب تک اس طرح گمراہ کیا جاتا رہے گا۔  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا تھا۔ روپے کی قدر میں کمی اضافہ اب ہمارے اختیار میں نہیں رہا۔