ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان جلسے سے قبل بری خبر، عمران خان کی شرکت مشکوک

عمران خان لاہور جلسہ
کیپشن: Imran Khan Lahore Jalsa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مینارِ پاکستان پر آج ہونے والے جلسے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو اہم خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی قیادت کو خط میں لکھا کہ مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔

خیال رہے کہ پشاور اور کراچی کے بعد پاکستان تحریک انصاف لاہور کے مینارِ پاکستان پر بڑا عوامی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مینارَ پاکستان جلسے کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد و خود مختار پاکستان چاہتے ہیں تو مینارِ پاکستان پر آئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینارِ پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسی مقام پر 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا ملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اس جلسہ میں شرکت کریں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor