تھیسز کی خرید و فروخت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

تھیسز کی خرید و فروخت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کیپشن: City42 - Thesis sale and purchase matter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے تھیسز کی خرید و فروخت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے  وائس چانسلرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل د  ے دی ہے جو ایک مہینے میں ایچ ای سی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

سٹی 42 کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کےایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لیےمارکیٹ سے تیار شدہ تھیسز کی فروخت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی ایک مہینے میں اپنی رپورٹ ایچ ای سی کوجمع کرائے گی۔ اس کمیٹی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کےوائس چانسلر ڈاکٹر رئوف اعظم، وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ڈاکٹر عامر اعجاز، وائس چانسلر لاہورلیڈز یونیورسٹی ڈکٹر محمد رفیق بلوچ شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویاکوبھی شامل کیا گیا۔

ایچ ای سی کی جانب سےجاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں جو ضوابط طے کیے گئے ہیں ان کےمطابق کمیٹی کی میٹنگ میں کم از کم تین ممبران کی حاضری لازمی ہے جبکہ کمیٹی تھیسزکی فروخت کے معاملے پر تفصیلات جمع کرے گی۔

واضح رہےکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سےگورنر پنجاب کے نام مراسلہ لکھا گیا تھاجس میں تھیسز کی فروخت کا انکشاف کیا گیا جس پر گورنر پنجاب نےسرکاری و نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو اس پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔