پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے ٹھس، سرکاری سکول بنیادی سہولتوں سے محروم

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے ٹھس، سرکاری سکول بنیادی سہولتوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کی اپنی سالانہ رپورٹ نے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوئوں کا پول کھول دیا۔  پنجاب کے سرکاری سکول  بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغوا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
سٹی 42 کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 203 سکولوں میں پانی کی سہولت موجود نہیں۔ 190 سکولوں میں بچوں کیلئے ٹائلٹ نہیں جبکہ2500 سکول میں بجلی کا کنکشن تک نہیں لگایا گیا۔ 40 فیصد سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ نہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کردی جان کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

 رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 10 لاکھ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ لاہور کے سکولوں میں 20 ہزار بچے زائد داخل ہوئے۔5000  سے زائد سکول پیف کے تحت پرائیوٹائز کر دیئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال 50 ہزار نئے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔ اساتذہ کی بے تحاشا بھرتی کے باوجود بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے اکثر سکولوں میں اساتذہ اور فرنیچر کی کمی ہے ۔ پنجاب بھر کے بیشترسکولوں میں بچے جگہ کی کمی کے باعث کھلے میدان میں زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔