گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،خلاف ورزی کرنیوالے 60 صارفین کے گیس کنکشنزمنقطع، بھاری جرمانے عائد

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،خلاف ورزی کرنیوالے 60 صارفین کے گیس کنکشنزمنقطع، بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوئی ناردرن گیس لاہورریجن کےگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزیوں کےمرتکب پائےگئےصارفین کےکنکشن منقطع کر دیئےگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورریجن نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 60 گیس کنکشنزمنقطع کرتے ہوئے مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔

دوسری جانب سوئی گیس لاہورریجن کاسپیکٹڈمیٹرز کی تبدیلی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ شہربھرمیں928 ڈومیسٹک اورکمرشل میٹرز تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ گھریلوگیس کنکشن کو کمرشل مقاصد کیلئےاستعمال کرنےپر 12گیس کنکشنزمنقطع کردیے گئے، جبکہ غیرقانونی طورپردوسرےگھروں کوگیس کی فراہمی پر 15گیس کنکشنزمنقطع کردیے گئے۔ اس کے علاوہ کمپریسر کا استعمال کرنے والے بھی بچ نہ سکے، 4 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ 

فیک میٹرلگاکرگیس کااستعمال کرنیوالےصارف کامیٹرکاٹ کرتحویل میں لےلیاگیا، غلط ایڈریس پر لگا 1 ایک میٹرکاٹ دیا گیا۔ میثاق کی خلاف ورزی کرنے پر شہربھر سے 15 گیس کنکشنز منقطع کردیے گئے۔