سٹی42: شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سیکورٹی فورسز کےآپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیسور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ابراہیم عرف موسی بھی شامل تھا۔دہشتگرد ابراہیم عرف موسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب، دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ہلاک ہونے والےدہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔