ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دو گروہوں کے درمیان  جھگڑا ،   نوجوان قتل، تین خواتین زخمی

Young man murder,Jehlam,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)جہلم کے نواحی علاقہ رانجھا میرا میں معمولی تلخ کلامی پردو گروہوں کے درمیان  جھگڑا ،  مخالفین نےکلہاڑیوں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا۔

 واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں  تین خواتین زخمی بھی ہوئیں، نعش اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد ڈی پی او ہسپتال پہنچ گئے۔ڈی پی او کے مطابق مقتول نوجوان کو کلہاڑیاں جبکہ خواتین کو فائر لگے، زخمی خواتین میں نازیہ،نصرت اور شاہدہ جبکہ اسامہ نوجوان جاں بحق ہوا ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔