لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

Lahore
کیپشن: Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (درنایاب) لاہوریوں کے لئے اچھی خبر آگئی، شہر میں ایک میٹر تک سالانہ پانی کی سطح کم ہونے کا معاملہ رک گیا۔

 گزشتہ ایک سال کے دوران لاہور شہر میں زیر زمین پانی کا لیول برقرار رہا، واسا نے شہر کے مختلف علاقوں سے واٹر سیمپلنگ کے بعد رپورٹ مرتب کرلی، اس سے قبل واسا کو لاہور کے واٹر ٹیبل میں سالانہ تین فٹ گراوٹ کا سامنا تھا۔

 ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا پانی کی کمی کا شکار ہونے والے پہلے 15 ممالک میں شامل تھا،  شہر میں فی کس سالانہ پانی کی دستیابی ایک ہزار میٹر کیوب ہے، اس سے قبل1960ء میں پانی کی دستیابی6 ہزار میٹر کیوب فی کس تھی، پانی بچانے کے لئے قوانین اور حکومتی سرپرستی کا فائدہ ہوا۔

 ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہریوں نے بھی واسا کے پانی بچانے والے بیانیہ کو سنجیدہ لیا، لاہور شہر میں پانی کی گراوٹ رکنا خوش آئند ہے۔

دوسری جانب واسا ریفرنڈم دوہزار اکیس میں بڑا اپ سیٹ ہوا، وائس چیئرمین واسا کی حمایت یافتہ گینتی یونین کو تاریخ ساز شکست  جبکہ مشعل یونین 3362 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئی۔ صدر سی بی اےچودھری فاروق اور جنرل سیکرٹری چودھری شاہد نصر منتخب ہوئے ، واسا ملازمین نے مشعل یونین کی جیت کا جشن منایا ۔

نو منتخب جنرل سیکرٹری سی بی اے چودھری شاہد نصر کا کہنا ہے کہ واسا مزدور طبقے کے خلاف اب کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی جانب سے نو منتخب مشعل یونین کو مبارکباد دی گئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں، مشعل یونین واسا کے مزدوروں کی فلاح کے لئے کام کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer