برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  پھر اضافہ کر دیا گیا

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ،اب ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  اضافہ کر دیا گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے۔   مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین متعدد بار عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔

 گزشتہ روز  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت  میں 5روپے فی کلو کمی  کی گئی تھی۔ جس کے بعد مرغی کا گوشت212 سے کم ہو کر207 روپے فی کلو ہو گیا تھا تاہم آج قیمت میں تین روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد  برائلر گوشت   207 روپے سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 137 اور پرچون ریٹ 145 روپے فی کلو مقرر کیا گیا،فارمی انڈوں کا 161 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری جبکہ

انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4710 روپے ہو گیا ہے۔

 دوسری جانب حالیہ دنوں ہی یوٹیلٹی سٹورزپرآٹا،چینی،گھی کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہو گیا تھا  ،مہنگائی کی تازہ لہر نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے۔ 20 کلو آٹے  کا تھیلا ڈیڑھ سو روپےاضافے کےبعد950روپے کا ہوگیا تھا جبکہ  چینی 17 روپے اضافے کےبعد85روپے فی کلو ہوگئی ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔