منفی اور بے وفا عورت کے کردار سکرین تک ہی ہوتے ہیں ،حقیقی زندگی مختلف ہے،عائزہ خان

منفی اور بے وفا عورت کے کردار سکرین تک ہی ہوتے ہیں ،حقیقی زندگی مختلف ہے،عائزہ خان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان نےکہاہےکہ ڈراموں کےمنفی کردارسے میری حقیقی زندگی بہت مختلف ہے، اگرحقیقی زندگی میں یہ سب کرنا شروع کردوں تو گھر سے نکال دی جاؤں۔
تفصیلات کےمطابق لندن میں تقریب کےدران گفتگوکرتےہوئےاداکارہ عائزہ خان سےایک سوال کیاگیاجس کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ ڈراموں میں کیےگئے منفی اور بے وفا عورت کے کردار اسکرین تک ہی ہوتے ہیں۔ اگرحقیقی زندگی میں یہ سب کچھ کرنا شروع کردوں تو گھر سے نکال دی جاؤں۔
عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بطور اداکارہ کوشش کرتی ہوں کہ جو کردار بھی ادا کروں وہ اچھے طریقے سے اور اس طرح ادا کروں کہ دیکھنے والوں کو حقیقی لگے۔ میرے شوہر کا تعلق بھی شو بز سے ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی منفی کردار میں ادا کرتی ہوں حقیقی زندگی میں میری شخصیت ویسی نہیں ہے۔
عائزہ خان نے ہٹ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ ڈرامے میں عائزہ خان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔