بنگالی ٹائیگرز کی نیندیں اڑانے حارث رئوف لاہور پہنچ گئے

بنگالی ٹائیگرز کی نیندیں اڑانے حارث رئوف لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: بگ بیش میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے حارث رؤف نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا۔

قومی کرکٹر حارث رئوف نجی پرواز کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچے۔ٹیم منیجمنٹ، ساتھی کرکٹرز کی فاسٹ باؤلر سے بہترین کارکردگی کیلئے پرامید ہیں،ادھر  قذافی سٹیڈیم میں پاک بنگلہ سیریز کی تیاریاں جاری،ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ محکموں کے عملے کی تفصلات مانگ لیں۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ہمیشہ سے ہی عزم تھا کہ پاکستان کرکٹ کو نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس دیں، حارث رؤف کی پاکستان ٹیم میں شمولیت اس عزم کی جانب ایک قدم ہے۔قلندرز کی ہمیشہ ہی خواہش تھی کی وہ تُکے کی بجائے اپنے پراسس سے کامیابی حاصل کریں اور حارث روف کا سامنے آنا اس پراسس کا ہی حصہ ہے، یہ پراسس اتنا آسان نہیں تھا لیکن اس کی کامیابی سے جو خوشی ملی ہے اس کا بھی کوئی حساب نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار سالوں میں بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے، ابھی بہت سے ہیرے چھپے ہوئے ہیں، قلندرز کے پاس طویل لسٹ ہے لیکن ہر کھلاڑی ایک پراسس کے بعد ہی سامنے لایا جائے گا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer