ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ہوگا، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ مکمل

اب گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ہوگا، پنجاب حکومت کا شاندار منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب ہوگا گھنٹوں کا سفر منٹوں میں، کماہاں سے اڈہ پلاٹ رائیونڈ تک 22.4 کلومیٹر طویل رنگ روڈ  کی تعمیر مکمل ہوگئی ، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب 22 دسمبر کو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کماہاں سے فیروز پور روڈ تک سدرن لوپ ون جبکہ فیروز پور روڈ سے رائیونڈ تک سدرن لوپ پر 13 ماہ قبل کام شروع کیا گیا۔ رنگ روڈ پر چھ انٹرچینج، چودہ وہیکلر سب وے، تین پیڈیسٹرین برج، 11 بڑے برج اور 14 چھوٹے برج شامل ہیں۔ سدرن لوپ پر مضبوط ڈرینج سسٹم بھی بنایا گیا ہے جبکہ آٹو میٹیڈ ٹول سسٹم نصب کیا جارہا ہے۔ رنگ روڈ اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او نے کنٹریکٹ کے مطابق وقت پر رنگ روڈ مکمل کر دیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

وزیر اعلیٰ 22 دسمبر کو لیک سٹی اور فضائیہ کے سنگم پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کریں گے جس کے بعد رنگ روڈ شہریوں کے لئے کھول دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer