ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے تعلیمی تجربات پنجاب پر لاگو کئے جائیں گے،رانا سکندر حیات

برطانیہ کے تعلیمی تجربات پنجاب پر لاگو کئے جائیں گے،رانا سکندر حیات
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، پنجاب کی تعلیمی ترقی، ٹیچر ٹریننگ، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پنجاب میں طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے تعلیمی نظام میں  بہتری لائی جائے گی ۔ملاقات میں صوبے میں برطانیہ کے تعاون سے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز پر غور کیا ۔وزیر تعلیم کی جانب سے برطانیہ کےتعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کرنے کا اظہار کیا گیا ۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ  برطانیہ کے تعلیمی تجربات پنجاب پر لاگو کئے جائیں گے۔پنجاب میں خواندگی کی شرح کو سو فیصد پر لانے کیلیے پُرعزم ہیں۔برطانیہ کے تعاون سے ٹیچر ٹریننگ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر چیلنجز سے نبٹیں گے۔طلباء کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جدید آئی ٹی و ٹیکنالوجی کورسز بھی شروع کئے جائیں گے۔