ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی یومِ انسانیت;الخدمت فاونڈیشن کا ’’ضمیر کی آواز‘‘ کے عنوان سے عالمی آگاہی مہم

عالمی یومِ انسانیت;الخدمت فاونڈیشن کا ’’ضمیر کی آواز‘‘ کے عنوان سے عالمی آگاہی مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر دنیا بھر میں ’’ضمیر کی آواز‘‘ کے عنوان سے عالمی آگاہی مہم جاری ہے .

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام الخدمت کمپلیکس میں خصوصی میڈیا ٹاک کا انعقاد کیا گیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری کا غزہ میں انسانی بحران پر اظہار تشویش کیا گیا ۔سید وقاص جعفری نے کہا غزہ کے لاکھوں بے گناہ شہری شدید انسانی بحران سے دوچار ہیں، غزہ متاثرین تک خوراک، صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، انسانی امداد کسی سیاسی، مذہبی یا نسلی وابستگی سے بالاتر ایک عالمگیر انسانی حق ہے، غزہ کے لیے محفوظ اور مستقل انسانی امدادی راہداریاں کھولی جائیں، اعلان کردہ جنگ بندی معاہدے میں روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کی غزہ میں داخلے کی بات کی گئی تھی۔ضرورت کے مطابق غزہ میں امداد کی فراہمی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔