ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں ایجنسی کے نام پربھتہ خوری، نو سربازی میں ملو ث 2 ملزم گرفتار

کراچی میں ایجنسی کے نام پربھتہ خوری، نو سربازی میں ملو ث 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز سندھ اورایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور نو سربازی میں ملو ث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

 ترجمان رینجرز کے مطابق  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بھتہ خوری اور نو سربازی میں ملو ث 2 ملزمان محمد کامران عرف کاما اور اللہ بخش رحمان قریشی عرف فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔  ملزم محمد کامران عرف کاما قانون نافذ کرنے والے ادارے کا نام استعمال کر کے لوگوں کو بھتے کے لیے دھمکی آمیز فون کال کرتا تھا ، جبکہ ملزم اللہ بخش رحمان قریشی عرف فوجی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی یونیفارم میں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔  

 ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ  گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔