ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان تیار رہیں،نواز شریف جلد ان کے درمیان ہوں گے،مریم نواز

نوجوان تیار رہیں،نواز شریف جلد ان کے درمیان ہوں گے،مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کی اصل طاقت نوجوان ہیں، زندگی کے ہر شعبے میں ترقی نوجوانوں کا حق ہے، پارٹی ہر سطح پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے مریم نواز سے ملاقات کی، اس موقع پرمریم نے ان میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔مریم نواز نے کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تیاری کر لیں ، نواز شریف جلد ان کے درمیان ہوں گے ۔ 

 انہوں نے کہا فتنہ پارٹی نے نفرت اور انتشار پیدا کیا اوراورڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا ۔ قوم اس کا عملی مظاہرہ 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات میں دیکھ چکی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔