عثمان خالد: شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے تندوروں پر سادہ روٹی کی دستیابی کم ہو گئی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر کے زیادہ تر تندوروں پر سادہ روٹی دستیاب نہیں جبکہ قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہےجبکہ مختلف علاقوں میں روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
تندور مالکان نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی ریٹس نافذ کر دیے ہیں۔ متعدد علاقوں میں نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث ان کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، اسی لیے روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری بن گیا ہے۔