17 سالہ لڑکی جو 13روز تک سوتی رہی

hypersomnia treatment
کیپشن: hypersomnia treatment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں۔انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایک ایسی لڑکی  جو 13 دن تک لگاتار سوتی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی  ایکا 2017 میں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ 13 دن تک سوتی رہیں، اس کے بعد بھی ایکا نے دو مشکل ترین تجربات کا سامنا کیا۔ پہلی بار تب جب ایکا ڈیڑھ دن سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد اس  کے والدین  مقامی ہسپتال لے گئے جہاں  اس کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔ ابھی تک  کوئی یہ نہیں جان سکا  کہ ایکا کس بیماری میں مبتلا ہے لیکن علامات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہائپر سومنیا میں مبتلا ہے۔ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں۔

ہائپر سومنیا کیا ہے؟

ہائپر سومنیا کا مطلب یہ ہے کہ دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے یا نیند میں زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے، ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں، مثال کے طور پر کام پر یا جب وہ گاڑی چلا رہے  ہوتےہیں،بہت زیادہ نیند آنے اور ہر وقت تھکان محسوس کرنےکاسب سےپہلا حل تو یہی ہے کہ آپ اپنی ڈائٹ کو صحیح کریں اور ٹائم ٹیبل کو درست کریں۔

اس کے ساتھ ہی شروعاتی سطح پر ڈاکٹر سے کنسلٹ کے بعد کچھ ضروری دواؤں کا استعمال کریں۔ ان کی مدد سے آپ اپنے پیٹ اور دماغ کے کنکشن کوصحیح کرپائیں گے۔ اس کے بعد اپنی صحیح لائف اسٹائل کو فالو کرتے ہوئے ان مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔