ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم میں بڑی تبدیلی  

 شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم میں بڑی تبدیلی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کےمختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کردی، لبرٹی ، گلبرگ، کنال روڈ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش ہو جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارووال ،سیالکوٹ ، لاہور ،قصور، اوکاڑہ، بہاولپور اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔