نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں  درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے، کیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نواز شریف 21 اکتوبر کو خصوصی پرواز سے سیدھا اسلام آباد لینڈ کریں گے اور  لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور  رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا جس میں جسٹس میاں گل حسن بھی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو عطن پہنچ رہے ہیںجس کے بعد  وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔