خواتین اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

کالج،خواتین اساتذہ،پروموشن،ڈائریکٹر کالجز،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کالج کی سینکڑوں خواتین اساتذہ کو ترقیاں ملیں گی، ڈائریکٹر کالجز نے کالج سربراہان سے پروموشن کیسز مانگ لیے۔
خواتین کالج اساتذہ کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی ہوگی، اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز نے کالج سربراہان سے 25 اکتوبر تک پرموشن کیسز مانگ لیے ہیں، فیصلے کے تحت چھ سو کے قریب اساتذہ کو ترقی دی جانی ہے۔ ڈائریکٹر کالجز نے چھ سو اساتذہ کے کیسز فوری تیار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر کالجز نے کالجز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں تمام سربراہان کو کیسز تیار کرکے بھجوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔