ڈرامہ سیریل کے رائٹر، ڈائریکٹر اور اداکاروں پر 298 اے کے تحت مقدمہ

Section 298 A of PPC, Blasphemy of Religion, Communal Harmony, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی ایک ڈرامہ سیریل کے رائٹر، ہدایتکار اور پروڈکشن ہاؤس اور اداکاروں کے خلاف اہل بیت  کے متعلق گستاخانہ مواد تیار کرنے اور نشر کرنے پر تھانہ سول لائنز میں  298 اے کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ۔

مقدمہ ایک شہری خاور عباس ایڈووکیٹ کی تحریری درخواست پر  ڈرامہ سیریل "فرقہِ عشق" بنانے والے پروڈکشن ہاوس، اس ڈرامہ کے رائٹر  خرم عباس، ڈائریکٹر طلعت حسین، اداکارہ ثناء فخر ،حبا بخاری ، فرحان گوہر اور اکبر اسلم پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں الزام ہے کہ اس ڈرامے میں مذہبی عقیدوں کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اور  اس کے نشر ہونے سےفرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ درج کئے گئے مقدمہ میں اس ڈرامہ سیریل پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف   قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرنے والے اہلکار کے مطابق اس درخواست کے مواد سے بظاہر جرم کی نوعیت دفعہ 298 اے تعزیراتِ پاکستان کے تحت آتی ہے، اس لئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔