ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعتراض ختم،شہباز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق  دائردرخواست  سماعت کیلئے مقرر، جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کےمطابق  اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسماعت،عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا،عدالت کادرخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ  اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا  کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی،  اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلائل کےدوران  کہاکہ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان بھی عدالت میں موجود تھے، سرکاری وکیل کی موجودگی میں عدالت نے حکم دیا تھا مگر اسکے باوجود عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی، عدالتی حکم پر مختلف شوز میں بھی توہین آمیز تبصرے کیےگئے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئےکہ  آپ کی درخواست صرف بطور اعتراض کیس لگی ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد اس پر عملدرآمد کیلئےمتعلقہ فورم سے رجوع کریں، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسی آرڈر  پرعملدر آد کی ضرورت ہو گی تو اس کے لئے توہین عدالت کی درخواست کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو نہیں پتہ کہ عدالتی حکم کو ہوا میں اڑایا گیا، اگر ایسا ہوا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نےدلائل دیئےکہ عدالتی حکم کے باوجود  شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا،عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکم پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔