کاروباری حضرات کیلئےنئے ایس او پیزجاری

کاروباری حضرات کیلئےنئے ایس او پیزجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)لاک ڈاؤن میں نرمی کےپیش نظرکوروناکی روک تھام کالائحہ عمل تیار کرلیا گیا جبکہ چھوٹے،درمیان درجےکےکاروباری حضرات کیلئے ایس او پیزجاری کردیں گئیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کے مطابق  دکان، کاروباری مراکز پرہاتھ دھونے،سینیٹائزکی سہولت لازم ہے، دکان عملہ بار بار صابن سےہاتھ کےاصول پر عمل کرے،کیشئرنوٹ لیتے ،دیتے وقت پولی تھین کےدستانےاستعمال کرے،کھانسی،چھینک کےآداب،احتیاطی تدابیراپنائی جائیں، دکان میں موجود گاہکوں میں 3فت کا فاصلہ یقینی بنایاجائے،چھوٹی دکان کےاندر گاہک کو داخل نہ ہونے دیں،بزرگ شہری دکاندار یا گاہک باہر نہ نکلنے کو ترجیح دیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا مزید کہناتھا کہ گھر پر ڈیلیوری دینے والی سروس کو ترجیح دی جائے،بند دوکان میں ائیر کنڈیشنرہر گز مت چلائیں، گاہک جوتے پہن کر چیک کرنے کے بعد ہاتھ صاف کرے،خریدا ہوا مال واپس نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے،فارمیسی اور میڈیکل سٹور میں سیل مین سرجیکل ماسک پہنے،اس کے علاوہ سیل کاؤنٹر پر پلاسٹک شیٹ لگا ئی جائے،نمائش پر لگائی ہوئی اشیاء کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب لاک ڈاؤن میں نرمی کا معاملہ، پنجاب کی 26 سے زائد صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت دیدی گئی، محکمہ صنعت و تجارت لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے 26 مزید صنعتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے متعلقہ انڈسٹریز کے لئے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے۔ دفاع سے متعلقہ اشیا تیار کرنے والی انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پنجاب بھر میں پاورلومز، فوڈ انڈسٹری، فلاور ملز، پولٹری فیڈ ملز، رائس ملز کو اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائیو اسٹاک سے متعلقہ کاروبار کو بھی اجازت دیدی گئی۔ حفاظتی لباس، ماسک، گلوز تیار کرنے، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ کی اجازت دیدی گئی۔ دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں کو بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ سینی ٹائرز، صابن، ٹشو پیپرز تیار کرنے والے اداروں کو بھی اجازت ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer