ویب ڈیسک:لاہور میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا جسے 9گھنٹے کی کوشش کے بعد کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر رات گئے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایل پی جی گیس کا کنٹینر پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی اور ایک سائیڈ کی ٹریفک کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا۔
ٹریفک پولیس نے کرینوں کی مدد سے 9گھنٹے کے بعد کنٹینر کو باہر نکالا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سی ٹی او لاہور نے ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پرواہی برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔